۲۰۱۲ میں قائم شدہ مکتب (پری اسکول سے اے – لیول تک ) ایک نجی اور مخلوط تعلیمی ادارہ ہے جو کہ اپنے محنتی اور پرشوق طلباء کو متنوع نصابی اور غیر نصابی مواقع اور معاون ماحول مہیا کرتا ہے۔
”جب میں مکتب کا تخیل باندھتا ہوں تو چند بچو ں کو لنچ باکس لے کر درخت کے سائے تلے اپنی اپنی روداد ِسرگزشت ِ صحرا نوردی سے بزم آراء پاتا ہوں۔ کہیں روبوٹکس ، طبیعیات اور ادب ، تو کہیں مصوری ،کار آفرینی اور موسیقی کا ذکر ہے“
متفاوی جسمانی صلاحیتوں کے باوجود ہر بچہ کھیل کا شوقین ہے۔تمام طلباء تندہی سے مکتب کے فلاح ِ معاشرہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اورمکتب سے ملحقہ گاؤں کے مستحق بچوں کو کمپیوٹر سائنس کی تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ مکتب کی راہداریوں پر چلتا ہوا میں دیکھتا ہوں کہ کچھ بچے پھلوں سے لدے درختوں کی چھاؤ ں میں مصوری کر رہے ہیں تو کچھ بچے سائنس لیبارٹری میں طبیعیات کے تجربات کرنے میں محو ہیں۔ ساتھ والے کمرے میں ایک بچہ طبلے پر تین تال جاں فشانی سے سیکھ رہاہے۔
ڈاکٹر عرفان چودھری کے مکتب کے بارے میں تصورات جاننے کیلئے کلک کریں
مکتب فخریہ طور پر ایک غیر معمولی اور یگانہ اسکول ہے۔ فی زمانہ مکتب جیسا اسکول ملنا ناممکن ہے جہاں فکری وسعت و گہرائی ہوا میں رچی بسی ہو ،جہاں طلباء میں لازوال بھائی چارہ ہو ،اور جہاں پر با کمال اساتذہ بطور راہبرِ فرزانہ موجود ہوں۔ مکتب کو دیکھنے اور محسوس کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر اسکول میں تشریف لایئے اور با لمشافہ ہم سے ملاقات کیجئے۔ تب تک تسکینِ تجسسس کیلئے، آپ نیچے دئے گئے لنک کو کلک کیجئے اور ہماری خاصیت کی جھلک ملاحظہ فرما یئے۔
ایام مکتب اسکول کا نیوز لیٹر ہر سہماہی شائع ہوتا ہے۔ اسکی اشاعت کی تمام ذمہ داری طلبأ پر ہوتی ہے۔ مدیر اعلیٰ اور مدیرمعاون طلبأ سے منتخب ہوتے ہیں۔