fbpx

ایتھلیٹکس

مکتب کی روزمرہ زندگی کا ایک بہت اہم جزو ورزش اور کھیل کود ہے۔ بچوں کا روزانہ کھیل مکتب کے دن کا طرہِ امتیاز ہے۔مکتب کے کیمپس میں چہل قدمی کرتے ہوئے آپکو یقینی طور پر بچے جوش و خروش سے کرکٹ ، ہاکی یا فٹ بال کھیلتے ہو ئے نظر آئیں گے۔ مکتب کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ ہر طالب ِ علم لازماَ روزانہ کی ورزش اور منظم کھیلوں میں ذوق و شوق سے شرکت کرتا ہے۔ ہمارے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اسپورٹس پیریڈ بچوں کے لیے سب سے دلپسند وقت ہوتا ہے۔ 

مکتب میں ہاکی ،کرکٹ ، ایتھلیٹکس ، فٹ بال، تیراکی اور باسکٹبال سکھائی جاتی ہے۔ طلبا ء سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی عمر کی مناسبت کے لحاظ سے دوڑنے کے معیار پر پورا اتریں۔ درجہ چہارم کے بعد سے تمام بچوں کو کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ حالانکہ مکتب ایک مخلوط اسکول ہے، مڈل اسکول سے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں موجودہیں۔ تمام سالانہ کھیلوں کے مقابلے سالانہ بہترین ہاؤس بننے اور عنایت اللہ چودھری کپ جیتنے میں معاون ہوتے ہیں۔ 

urUrdu