fbpx

مرکزی صفحہ » مکتب COVID-19 میں

مکتب COVID-19 میں

مارچ 2021 سے COVID-19 کے وبائی مرض نے ہماری زندگیوں کو درہم برہم کردیا ہے ، صوبے میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال نے اسکولوں کو بند کرنے پرمجبور کیا ہے۔ 

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وینٹیلیشن (ہوا کی آمدورفت کا بہتر نظام ) اور ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ بہت ضروری ہے۔ مکتب کا 3.5 ایکڑ کا کیمپس صرف 300 طلباء کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ہر کمرہ جماعت میں 150 مربع فٹ سے زیادہ کھلی کھڑکیوں کے ساتھ ہوا کا عمدہ بہاؤ ہوتا ہے۔ لاہور کے کسی بھی اسکول میں ایسی آسائش شاذونادر ہی میسر آتی ہے۔لہٰذا خاص طور پر موجودہ حالات میں مکتب کا غیر معمولی وسیع و عریض اور سر سبز کیمپس ،غیر معمولی طور پربچوں کی کم تعداد ،ہوادار کمرہ جماعت ، اسے ایک محفوظ اور صحتمند ماحول والا اسکول بناتے ہیں ۔  

یہ مکتب جیسے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے اسکول کے لئے انتہائی مشکل اور آزمائش کا وقت ہے کیونکہ اس کی اصل توجہ ہمیشہ تعلیم ، کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر رہی ہے ۔ ہم بہت ساری تقیید اور حدود کے باوجود آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے ایک نئے راستے پر چل چکے ہیں ۔  

مکتب نے COVID-19 کے وبائی مرض سے آگاہی کے لئے WHO اور ہمارے سرکاری ذرائع جیساکہ ہماری ویب سائٹ covid.gov.pk سے مشاورت ورہنمائی لی ۔ ہم صحت اور حفاظت کے متعلق بہت سے معاملات میں ، حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کے مقرر کردہ ضوابط اور اقدامات پر نہ صرف پورا اترتے ہیں بلکہ کہیں کہیں ان سے بڑھ کر بھی محتاط ہیں۔ہم ان کے تیار کردہ ضوابط اور اقدامات میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کر تے ہوئے اہل خانہ ، اساتذہ اور عملے کو مطلع کریں گے۔

ہمارے بہت سارے طلبا کی فلاح و بہبود کے لئے ذاتی طور پر اسکول میں واپسی اہم ہے ، اور زیادہ سے زیادہ معمول کی طرف واپسی آئندہ اگست میں نئے تعلیمی سال میں آسان منتقلی کی بنیاد رکھے گی۔

 

مکتب کی آن لائن لرننگ کا آغاز

آن لائن لرننگ تمام اسٹیک ہولڈرز / سھامداران / خصوصا بچوں کے لئے مشکل رہی ہے ،تاہم ، اس کے بغیر ، بچوں کا کم از کم ایک مکمل سال ضائع ہوجاتا ۔ مکتب نے اپنی آن لائن لرننگ کو انتہائی احتیاط سے ترتیب دیا ہے تاکہ وبائی مرض کی وجہ سے حائل ہونے والی رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جائے ۔

ہمیں آن لائن لرننگ میں بہت ساری کامیابیوں پر فخر ہے: مکتب لاہور کا پہلا اسکول ہے جس نے پہلے سے ترتیب شدہ لیکچر اور ہفتہ وار ڈائریوں کا تصور پیش کیا جو کہ ہر مضمون کی آن لائن کلاس میں پہلے سے اپلوڈ ہوتی ہیں ۔اس سے طلباء اور والدین کو آئندہ ہفتے کی تیاری میں مدد ملتی ہے۔ہفتے کے دوران ، براہ راست زوم سیشنز کے مواد کو فعل و انفعالی اور عملی طریقے سے پڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ براہ راست زوم سیشن بھی روزانہ اپ لوڈ ہوتے ہیں تاکہ بچے تعلیمی مواد کو دوبارہ پڑھ سکیں یا ایسی کلاس کی تیاری کرسکیں جس میں وہ حاضر نہ ہوسکے ہوں ۔طلبا کو ان کے تحریری کام کے بارے میں آراء دینا تمام سیکھنے کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔مکتب اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آن لائن لرننگ کے دوران ہر دوسرے ہفتے میں تمام بچوں کی کاپیاں چیک کی جائیں ۔آن لائن ٹیسٹ بھی مستقل آراء کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس محنت سے ہمارے طلباء کو بہت فائدہ پہنچا ہے ، جنھوں نے منعطف رویّہ اپنا کر وائرس کو ناکام بنا تے ، استقامت کے ساتھ اپناتعلیمی سفر جاری رکھا ہے ۔

مکتب کے حفاظتی اقدامات

مکتب کا اپنے تمام ممبران اور عملے کی حفاظت اور صحت کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ رویہ ہے ۔ہمارا کشادہ ، ہوادار کیمپس وائرس کے خلاف ہماری لڑائی میں قدرتی طور پر ہماری ا مداد کرتا ہے۔ہم ڈبلیو ایچ او اور حکومت پاکستان کے تمام رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔مکتب میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جوکہ حسب ذیل ہیں :

روزانہ گیٹ پر اسکریننگ:

اسکول میں داخل ہونے والے ہر فرد کے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کی جاتی ہے اور ان سے اسکول میں داخل ہونے سے قبل اسکول کے گیٹ پر ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔اس کی نگرانی مکتب کا انتظامی عملہ کرتا ہے ۔اگر کسی بچے کو تھوڑا سا بھی بیمار سمجھا جاتا ہے تو ، اسے گھر ہی رہنے کا کہا جاتا ہے ، اور اہل خانہ کو اسے اسکول واپس لانے سے پہلے منفی COVID ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اہل خانہ ، طلباء اور اسکول خود سے اس بات کا تعین نہیں کرسکتے ہیں کہ آیا طالب علم کی بیماری COVID ہے یا نہیں۔

ماسک:

اسکول میں موجود رہتے ہوئے تمام طلباء ، اساتذہ ، اور عملے کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ طلباء اپنے ہمراہ 3 پرتوں والے کپڑے کا ماسک ، سرجیکل ماسک وغیرہ لے کر آئیں۔ تاہم ، اسکول میں ایسے طلباء کے لئے ماسک فراہم کئے جاتے ہیں جو اپنے ماسک کھو دیتے ہیں یا بھول جاتے ہیں۔  

طلباء سکول کی عمارت میں رہتے ہوئے اپنے ماسک کو نہیں ہٹا سکتے ہیں (بشمول — اور خاص طور پر باتھ روم میں) جب تک کہ وہ تفریح کے دوران دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے اپنی مقرر کردہ جگہ پر مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نہ بیٹھیں۔ طلباء اسکول کے اندر ماسک پہنے بغیر ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کرسکتے ۔

ہاتھ دھونا:

طلباء اور اساتذہ میں ہاتھ دھونے کی ترغیب پیدا کی جاتی ہے ۔ہماری راہداریوں ، دفاتر اور ہر کمرہ جماعت میں ڈسپینسر کے ذریعہ ہینڈ سینیٹائزر فراہم کیا جارہا ہے۔ریسٹ روم استعمال کرنے کے بعد ، دوپہر کے کھانے سے پہلے اور ہر پیریڈ کے آغاز اور اختتام پر ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنا لازمی ہیں۔ 

سماجی / جسمانی فاصلہ:

سکول کے اندر ہر فرد کے لئے ایک دوسرے سے کم سے کم 3 فٹ جسمانی فاصلہ اور کھانا کھاتے ہوئے کم از کم 6 فٹ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے (تفریح کے وقت یا دوپہر کے کھانے کے دوران جب باہر کھا نا نا ممکن ہوتا ہے جیسا کہ بارش کے دوران)۔نیز ، فارغ پیریڈ کے دوران تمام طلباء کو ایک دوسرے سے 6 فٹ کے فاصلہ پر ہونا ضروری ہے۔راہداریوں اور نوٹس بورڈ میں سماجی فاصلے سے متعلق پوسٹر اور معلومات آویزاں کئے گئے ہیں۔

ما م کمروں ، دفاتر اور تمام لیبز میں تمام ڈیسک اور ورک سٹیشن کم از کم 3 فٹ کے فاصلے سے رکھے گئے ہیں ۔ 

صفائی ستھرائی :

مکتب کا صفائی کرنے والا عملہ تمام دن اور اسکول کے بعد عمارت کو صاف اور جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے عمل پیرا رہتا ہے۔اس میں کلاس رومز اور مشترکہ طور پر استعمال ہونے والی اشیاء جیسے ہینڈریل اور دروازوں کے ہینڈ وغیرہ کی اچھی طرح سے جراثیم کشی شامل ہے۔

مکتب کمیونٹی سے توقعات

کورونا وائرس کے خلاف ہم سب کو لڑنا ہوگا۔ مکتب پوری کوشش کر رہا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کیا جا سکے جو اس کی کمیونٹی کے تمام اراکین کی صحت کو برقرار رکھے۔ تمام مکتب کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ، ہم کمیونٹی کے ممبران سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

طلبہ سے توقعات

ہم طلباء سے توقعات رکھتے ہیں کہ :

  • اگر وہ خود کو بیمار محسوس کریں تو گھر پر ہی رہیں ۔
  • صحت سے متعلق جاری کردہ قوائد و ضوابط پر عمل کریں ، بشمول حسب ذیل : 
    • سکول میں رہتے ہوئے تمام وقت ماسک پہنے رکھیں ( ماسوائے کھانا کھاتے وقت )
    • تمام وقت دوسروں سے کم از کم 3 فٹ کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں ۔
    • سکول میں داخلے کے وقت ، کمرہ جماعت میں داخلے کے وقت اور سکول میں تمام دن جب بھی ضرورت ہو اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں یا دھوئیں ۔
  • کلاس پیریڈ کے دوران اپنی مقرر کردہ جگہ پر ہی بیٹھیں ( جو کہ پہلے دن ہی مقرر کی گئی ہے )
  • سکول کے اوقات کے دوران اگر COVID-19 کی کوئی علامات محسوس کریں تو فوری طور پر اساتذہ یا سٹاف کے کسی ممبر کو اطلاع دیں ۔
  • اگر گھر کے کسی فرد کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آئے تو فوری طور پر ہماری متعلقہ نگران سیدہ پرنیا زیدی کو مطلع کریں۔ 
  • قرنطینہ اختیار کرنے اور سکول واپس آنے کے لئے فراہم کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں ۔
  • کسی بالغ شخص کو فوراً اطلاع کریں اگر کوئی بھی ایسی علامات / حرکات نظر آئیں جس سے ہماری کمیونٹی کے دیگر ممبران کی صحت کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

کورونا وائرس کی سنگینی کے پیش نظر اگر کوئی بھی طالب علم جو ہماری کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لئے طے کئے گئے اقدامات کی تعمیل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ 

والدین سے توقعات :

ہم تمام والدین اور سرپرستان سے توقع رکھتے ہیں کہ :

  • اس صفحہ پر شائع کئے گئے تمام رہنما اصولوں / خطوط کو پڑھیں اور سمجھیں ۔
  • ان رہنما خطوط اور صحت عامہ کے پروٹوکول پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں اپنے بچوں سے بات کریں (جیسے ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلہ ، ہاتھ دھونے / صاف کرنا وغیرہ)۔
  • ہمارے منتظم کو گھر میں مثبت COVID-19 ٹیسٹ کے نتائج کی فوری طور پر اطلاع کریں۔
  • بچوں کو قرنطینہ اور سکول واپس آنے کے لئے دی جانے والی ہدایات کو مدنظر رکھیں ۔

خطرہ

ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا وائرس سے وابستہ ایک خاص قسم کا خطرہ ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔جب لوگ بات کرتے ہیں ، کھانسی کرتے ہیں ، چھینک دیتے ہیں یا یہاں تک کہ گاتے ہیں تو COVID-19 زیادہ تر لعاب کی بوندوں کے ذریعہ فرد سے فرد تک پھیل جاتا ہے۔یہ انتہائی متعدی بیماری ہے اور افراد خود کو بیمار محسوس کئے بغیر یا اس بیمار ی کی علامات محسوس یا پیدا کئے بغیر ایک دو سرے میں یہ بیماری پھیلا سکتے ہیں۔ اگرچہ بہت سے لوگ جو متاثرہ ہیں ان کو سنگین علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے ، افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ شدید بیمار ہوجاتے ہیں اور حتی کہ ان کی موت بھی ہوجاتی ہے۔ کسی بھی طریقہ سے اس وبا کے پھیلائو کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔اہداف حاصل کرنے ، سائنسی طریقہ کار پر عملدرآمد کرنے اور خطرہ کم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے بعد بھی کچھ خطرات باقی ہیں ۔ یہاں تک کہ ہماری تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود ، طلبا کو COVID-19 کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور طلباء میں اس بیماری کی منتقلی ہوسکتی ہے اور وہ بیماری دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں ، اور اس صورت میں وہ اور ان کے گھر والوں میں COVID-19 کی علامات پیدا ہوسکتی ہیں اور انہیں علیحدگی اختیار کرنے ، قرنطینہ کرنے اور اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

ہم پُر امید اور دعا گو ہیں کہ ہمارے معاشرے کے تمام افراد اور تمام بنی نوع انسان سلامت اور صحتمند رہیں ، اور ہم مل کر اس وبائی مرض پر قابو پالیں۔

urUrdu