fbpx
مرکزی صفحہ » داخلے » جونئیر اسکول داخلہ

جونئیر اسکول داخلہ

جونیئر اسکول اوّل جماعت سے جماعت ششم پر مشتمل ہے۔ یہ انگلستا ن کی کی ۔ اسٹیج ون ( جماعت اوّل اور جماعت دوم ) اور کی ۔ اسٹیج ٹو ( جماعت سوم تا جماعت ششم) کے مساوی ہے۔ ان تحصیلی درجات میں داخلے کے وقت ۳۰ جون کو بچوں کی عمر مندرجہ ذیل حد تک ہو نی چاہیئے ۔

جماعت اوّل : ۵ سال

جماعت دوم : ۶ سال

جماعت سوم : ۷ سال

جماعت چہارم : ۸ سال

جماعت پنجم : ۹ سال

جماعت ششم : ۱۰ سال

طلباء کا داخلے کا امتحان حساب ، اردو اور انگریزی مضامین میں ہوتا ہے۔ سابقہ تعلیمی ادارے کی خارجی دستاویزات اور والدین سے مصاحبہ داخلے کے عمل کا لازمی جزو ہیں ۔ براہ ِ کرم مزید استفسار کے لئے اسکول آفس سے رابطہ کریں۔

urUrdu