fbpx

کلبز

مختلف انجمنیں مکتب کی معاشرتی زندگی میں ایک اور جہت کا اضافہ کرتی ہیں اور طلباء کے گونا گوں رجحانات کی عکاسی کرتی ہیں۔ سال کے آغاز میں ، کوئی بھی طالب علم کسی نئی انجمن کی تجویز دے سکتا ہے۔ اس کے بعد طلبا ء ووٹ ڈال کر ان انجمنوں کی مقبولیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ کلبوں کا حتمی انتخاب مقبولیت ، افادیت اور تنوع کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگرچہ کلب کی سرگرمیاں اساتذہ کے زیر انتظام ہیں ، یہ کلب اپنے روزمرہ فیصلوں میں خودمختار ہیں۔ ممبر طلباءاپنے صدر ، خزانچی اور سکریٹری کا خودانتخاب کرتے ہیں۔ فی الوقت ، مکتب میں طلباء کے تجویز کردہ چار کلب ہیں:

باغبانی کلب

باغبانی کلب اسکول کا ایک انتہائی فعال کلب ہے۔ باغبانی کلب کا اپنا سبزیوں کا باغ ہے جہاں بچے مٹی تیار کرتے ،بیج لگاتے اور پانی دیتے ہیں ، باغیچے کی جڑی بوٹیاں نکالتے ہیں اور اپنی سبزیاں چنتے ہیں۔ یہ صحت بخش آرگینک سبزیاں بہت مقبول ہیں۔ کلب کے ارا کین کچھ سبزیوں کو گھر لے جاتے ہیں اور باقی اسکول میں بیچ دیتے ہیں۔

ڈرامہ کلب

مکتب کے سالانہ ڈرامے کی جدت اور عمق نے مکتب کے طلباء میں پرفارمنگ آرٹس میں حقیقی دلچسپی پیدا کردی ہے۔ ڈرامہ کلب کے اراکان نہ صرف خود ڈرامے لکھتے ہیں بلکہ خود اداکاری اور ہدایت کاری بھی کرتے ہیں ۔ دستاویزی فلموں اور دیگر صوتی اور تصویری میڈیا کو شامل کرکے کلب اپنا احاطہ ِمہارت وسیع کر رہا ہے۔

شطرنج کلب

شطرنج سے محبت کرنے والے یہاں پائے جاتے ہیں۔ بچے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے ، سیکھنے اور مقابلہ کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ شطرنج کے کلب کا ایک اہم پہلو تدریسی پروگراموں کی باقاعدہ تنظیم ہے۔ ان نشستوں کے دوران ، چھوٹے بچوں کو شطرنج سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ کلب اس سال انٹر ا ا سکول مقابلہ کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 

ٹیکنالوجی کلب

ٹیکنالوجی کلب ، ٹیکنالوجی کے شائق اور محبوں کا مرکز ہے۔ یہ کلب آرڈوینو بورڈ ، سینسر اور ایکچیویٹرز استعمال کرتا ہے۔ طلبا پہلے ذہن سازی اور تبادلہ خیال کرتے ہیں جو کسی واحد روبوٹ کے خاکے سے لے کر نیٹ ورک کمپیوٹنگ کے ڈیزائن تک ہوسکتی ہے۔ اس ذہنی کاوش کے بعد دو یا تین طلباء کی ٹیمیں بنتی ہیں جو باہمی تعاون کے ساتھ اس ڈیزائن کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہیں۔

urUrdu