fbpx
مرکزی صفحہ » ہمارے بارے میں » مکتب کمیونٹی

مکتب کمیونٹی

والدین

ہم مکتب کی اقدار کو فروغ دینے میں آپ کے شُکر گزار ہیں۔ بچوں کی استعداد میں مزید بہتری کے لیے ہم آپ کے تعاون کے طلب گار ہیں۔آپ کی رائے قابلِ قدر اور خوش آئند ہے۔آپ اسکول سے منسلک اپنی رائے یا تشویش کے متعلق بلاجھجک ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ہم مستقل مزاجی سے مکتب کی بہتری کے راستے ہموار کرنے میں کوشاں ہیں۔ہم اسکول اور اہلِ خانہ کے مابین غیر رسمی گفتگو کی حو صلہ افزائی کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔

طلباء

مکتب ذوق وشوق سے سیکھنے والوں کے لیے ایک خصو صی اسکول ہے۔طلباء، والدین، اساتذہ،مدیر،بورڈ کے ارکان اور سابق طلباء کنبہ ِ مکتب کا حصہ ہیں۔تاہم ہمارے طلبا ہی کنبہِ مکتب کا اہم ترین جزو ہیں۔ہمارے طلباء کی متنوع دلچسپیاں ہیں- لیکن ہر بچَے میں کچھ مشترکہ خصوصیات ہیں جن میں تجسس ، ذہانت، دیانت، محنت اور اعتماد شامل ہیں- یہ بچے مکتب کے بہترین عکاس ہیں۔

urUrdu