fbpx

کتب خانہ

لاہور جیسے شہر میں ، جہاں لائبریریوں کی شدید قلت ہے ، مکتب لائبریری اسکول کو ایک ایمنگاہ بناتی ہے۔ ہماری لائبریری ، جو پری اسکول اورجونئیر اسکول کے درمیان واقع ہے ، اسکول کی دل وجان ہے۔ کتب خانہ میں ۱۰۰۰۰ سے زائد کتابوں کا ذخیرہ ہے جس کی بین الاقوامی معیار کے مطابق فہرست بندی کی گئی ہے۔ ہمیں اس حقیقت پر بے حد فخر ہے کہ تمام طلباء روزانہ لائبریری جاتے ہیں۔ لائبریری کا یہ روزانہ کا دورہ اسکول کے روزمرہ کے معمول کا مرکزی حصہ ہے۔  

لائبریری عمر کی مناسبت سے تقسیم کی گئی ہے اور اس میں تلاش کے قابل ڈیٹا بیس موجود ہے۔ لائبریری ایک جدید ڈیزائن کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کی کھڑکیوں سے کھیل کے میدان کے دلفریب مناظراور کورٹ یارڈ کی گہما گہمی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔اس میں انفرادی مطالعے اور گروپ مطالعے کی جگہیں مختص کی گئی ہیں ۔ بچوں کو ایک ہفتے میں دو کتابیں جاری کر وانے کی اجازت ہے۔ بیشک طالب علم کی دلچسپی الہیثم ، نیو ٹن ، شیکسپیئر یا منٹو میں ہو ، یا کسی جدید گرافک ناول میں ہو لائبریری کی کتابیں بچوں کو اپنی من پسند دنیا کی سیرکر واتی ہیں۔ ایسے دور میں جہاں کُتب بینی کی عادت ناپید ہو گئی ہو ، مکتب کو اپنی لائبریری کے ذریعے اس عظیم روایت کو محفوظ رکھنے پر فخر ہے۔

urUrdu