fbpx
مرکزی صفحہ » ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

مدیر ِ مکتب کا خوش آمدید

میں خوشی و مسرت سے مکتب کی ویب سایئٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ آپ اس ویب سائیٹ کا مطالعہ کیجئے ۔میں امید رکھتی ہوں کہ آپ ہماری رومی کے مہ خانے کو ازسر ِ نو کھولنے کی کاوش ِ نا تمام کو سندِ قبولیت بخشیں گے۔

مکتب ایک نجی یکتائے زمانہ درسگاہ ہے (پری اسکول تا اے لیول ) جوطلباء کو منفرد اور متنوع تعلیمی سرگرمیاں مہیا کررہاہے۔۳۰۰ طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے والا آلودگی سے پاک ساڑھے تین ایکڑ پر مشتمل یہ اسکول لاہور سفاری چڑیا گھر کے قریب واقع ہے۔ ہمارے اسکول کی اساس الیگزینڈر وان ہمبولڈ اور محمد اقبا ل جیسے انقلابی تعلیمی مفکروں کے فلسفے پر رکھی گئی ہے، جس کا مقصود ِ کُل ایک ایسا جامع آموزش و پرورش کا ماحول ہے جس میں خود مختا ر سوچ پروان چڑ ھتی ہے اور ہر فرد ِواحد کی روح کے ارتقاء میں اجتماعی فائدہ عیاں ہوتا ہے۔

ہمیں اپنی اختصاصی تعداد پر فخر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر بچہ غیر معمولی خداد اد استعداد کا مالک ہے۔ بحیثیت ِا ستاد ، بچے کی بہترین صلاحیتوں کو نکھارنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ مکتب کی فضاء میں تنوع ،انفرادی تخلیقی صلاحیت ، ہمدردی ، احساسِ ذمہ داری ، ایمانداری اور محنت رچی بسی ہوئی ہے ۔ ہماری جدوجہد کا حاصل بُلندی ِ پرواز ہے،جس کا ایک مہمل نتیجہ امتحانات میں کامیابی ہے۔ ہماری کامیابی کا عیار فقط امتحانات میں نمبر حا صل کرنا نہیں ہے بلکہ ہمارے طلباء و طالبات کی وہ بامعنی زندگیاں ہیں جن سے وہ یہ ثا بت کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالٰی کے حقیقی نائب ہیں- 

میں آپ کی شُکر گزار ہوں کہ آپ نے مکتب میں دلچسپی کا اظہار کیا اور امید رکھتی ہوں کہ آپ سے کیمپس میں ملاقات ہوگی۔

آپ کی مخلص

حلیمہ سعدیہ
پرنسپل صاحبہ

urUrdu