fbpx

مڈل ا سکول

مکتب کے مڈل اسکول میں ساتویں تا نویں جما عت شامل ہیں۔ اس کا نصاب جونیئر اسکول میں رکھی گئی مضبوط بنیادوں پر تعمیر کردہ ہے۔اس میں اردو اور انگریزی ادب ، خالص اور اطلاقی ریاضی ، تجربہ پر مبنی سائنس ، پروگرامنگ ا ور روبوٹکس اور وسیع خیال معاشرتی علوم پر زور دیا جاتا ہے۔

اُردو

مکتب کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ یہ یونیسکو کے نامزد شہر برائے ادب ، لاہور میں واقع ہے۔ مکتب ایک ایسے تاریخی ، ادبی شہر جس سے محمد اقبال ، فیض احمد فیض اور سعادت حسن منٹو جیسے عالمی معیار کے مفکرین اور مصنفین منسلک رہے، میں واقع ہونے کابھر پور فائدہ اُٹھا تا ہے۔ مڈل اسکول اردو نصاب کا بنیادی مقصد طلباء کو اعلی معیار کے اردو ادب سے آشنا کرنا ہے۔ مڈل اسکول میں غالب ، حالی ،نذیر احمد دہلوی جیسے جلیل القدر مصنفین سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ طلباء کو نہ صرف ڈپٹی صاحب کی شستہ زبان سے متعارف کرایا جاتا ہے بلکہ ان کے بطور مصنف ارتقائی سفر کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔وہ یہ سیکھتے ہیں کہ یہ اکابرین جدت پسندی میں بے نظیر تھے اور اپنی سوچ اور فکر کے لحاظ سے مستقبل بعید کے نمائندے تھے۔

انگریزی

ہم سمجھتے ہیں کہ مڈل اسکول میں ایک انگریزی پروگرام کو ہر سیکھنے والے کی انفرادی ضرور یا ت پورا کرنے کے لیئے متفرق اصناف کو متعدد سطحات پر متعارف کروانا چاہیئے۔انگریزی پرو گرام طلباء کو ذوق و شوق کے ساتھ پڑھنے ، با ا ثر ،صریح اور مناسب الفا ظ اور جملے کے ڈھانچے کے ساتھ لکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ طلباء بولنے ، سننے ، پڑھنے اور لکھنے کی مہارت کو نکھارنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ زبان اور ادب دونوں سے گہری شناسائی حاصل کرتے ہیں۔         

طلباء گیور ، بوائے ٹیلز آف چائلڈ ہوڈ، مرچنٹ آف وینس ، میکبیتھ ،کڈ نیپڈجیسے شاہکار ناولوں اور ڈراموں ، ایڈگر ایلن پو ، شارلٹ پرکنز گلمین ، اور گیبریل گارسیا مارکیز کے افسانوں ، اور ایملی ڈِکنسن ، شیکسپیئر ، ییٹس کی نظموں سے مستفید ہوتے ہیں۔

گرامر کے قواعد سے آگاہی اور ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ، طالب علم کی تحریر ، پڑھنے اور ورک ُبک کی مشقوں کے ذریعے کروائی جاتی ہے۔ طلباء توضیحی پیراگراف اور مضامین تیار کرنے میں دسترس حاصل کرلیتے ہیں ، اور وہ اپنے تخیل کو خلاقی تحریروں میں استعمال کرنا سیکھتے رہتے ہیں ۔ 

سائنس اور لائبریری کے ساتھ ایک بین ال مضامین پرو گرام طلباء کی تحقیق و تحریر کی مہارت میں اور نکھار پیدا کرتا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ تمام مضامین میں عمدہ اور پُر اثر انداز میں لکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے۔ مڈل اسکول نشوونما کا بہت اہم وقت ہے ، اور مکتب کے طلباء باہمت انداز سے ان چیلنجوں کے ساتھ نبرد آزما ہوتے ہیں۔

 

ریاضیات

مکتب کو اپنے مڈل اسکول کے منفرد ریاضی نصاب پر فخر ہے۔ ہم طلبا کو اطلاقی ریاضی اور خالص ریاضی کا انتخاب دیتے ہیں۔ اطلاقی ریاضی کا نصاب او اور اے لیول کی ریاضی کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ خالص ریاضی صرف ان طلبا کو چننے کی اجازت دی جاتی ہےجو جماعت ششم میں ۹۰ فیصد سے اُوپر نمبر حاصل کرتے ہیں۔نظریاتی ریاضی کا آپشن تین سالہ پروگرام ہے جو دو لازوال کلاسیکی کتب : کز لیو کی پلینی میٹری اور شین اور گلیفائڈ کی الجبرا پر مبنی ہے۔ یہ کتب روسی ریاضی تحریر کا شاہکار ہیں۔

سائنس

پورے مڈل اسکول میں ، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سائنس محض حفظ شدہ حقائق اور فارمولوں کا ایک سلسلہ نہیں بلکہ کائنات کو دیکھنے کا ایک زاویہ ہے اور اس کے متعلق سوال و جواب کرنے کا ایک طریقہ ہے اور یہ راستہ لیباٹرری میں کیے ہوئے تجربات سے ہی متعین ہوتا ہے۔

ہمارا سائنس کے نصاب کا دارومدار تین اہم علوم حیاتیات ، کیمسٹری اور طبیعیا ت پر ہے۔ ساتویں جماعت میں ہم کیمسٹری اور حیاتیات کے سنجیدہ مطالعہ سے شروعات کرتے ہیں۔ کلاس کا مقصد کیمیکل تھیوری کو روزمرہ کی زندگی کے تجربات اور مشاہدات کے استعمال سے پُر معنی اور دلچسپ بنانا ہے۔ طلبا مادے ، جوہری نظرئے او ر کیمیائی تبدیلیوں کی خصوصیات کو تفصیل سے سمجھتے ہیں۔ اسی طرح حیاتیات ، عمر کی مناسبت کے مطابق پیچیدگی اور تفصیل کے ساتھ جماعت ہفتم اورہشتم میں پیش کی جاتی ہے۔ طلبا کو متعارف کرایا جاتا ہے کہ مختلف حیاتیاتی نظامات ایک ساتھ مل کر عملی طور پر کیسے کام کرتے ہیں۔ طلباء کو جینیات ، صحت ، اور پیتھالوجی کے موضوعات سے بھی روشناس کرایاجاتا ہے ۔ نویں جماعت کا بیشتر وقت طبیعیات پر صرف ہوتا ہے۔ یہاں بھی مکتب اپنے منفرد تعلیم اور تدریس کے طریقے جس میں تجربات اور اجتماعی مشاہدات مقدم ہیں بروئے کار لاتا ہے۔لہذا مڈل اسکول کا نصاب طلباء کو تین بنیادی علوم میں مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔  

کمپیوٹر سائنس اور روبوٹکس

کمپیوٹر سائنس نصاب اُس گرافیکل پروگرامنگ ماحول کے توسیع ہےجس سے بچے جونیئر اسکول میں متعارف ہوئے تھے۔

مڈل اسکول کے آغاز میں ، طلبا ٹائپ کرنا سیکھتے ہیں اور عام طور پر استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز سے متعارف ہوتے ہیں۔ ساتویں جماعت کی دوسری سہ ماہی اور آٹھویں جماعت میں طلباء کو کمپیوٹر سائنس میں پا ئتیھا ن پروگرامنگ سے متعارف کرایا جاتا ہے اور اس وقت جوئنیر اسکول میں سیکھی ہوئی اسکریچ پروگرامنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ طلباء بڑے منصوبوں پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا بھی سیکھتے ہیں اور با ضابطہ طور پر اپنے نتائج کو جماعت کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

نویں جماعت میں ، مکتب نے آرڈوینو اورراسپبیری پائی جیسے ہارڈ ویئر کو متعارف کرایا جا تا ہے۔ طلباء روبوٹک بگیاں کنٹرول کرتے ہیں اور ہوم آٹومیشن سسٹم بناتے ہیں ۔بچے اپنی پروگرامنگ کی مہارت کو برؤے کار لا کر گروپ پروجیکٹس پر کام کرتے ہیں اور اپنی انجئیرنگ کی کاوشوں کو پورے اسکول کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس ایک سال طویل کورس میں وہ تمام علم جو طلباء نے جماعت اول سے لے کر اب تک اپنے کمپیوٹر سائنس اور روبوٹکس کی کلاس میں سیکھا ہوتا ہے عملی طور پر انجئیرنگ سسٹمز بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔

معاشرتی علوم

مکتب میں ، سماجی علوم پڑھانے کا مقصد سوچ میں وسعت پیدا کرنا ہے اور لوگوں ، اداروں اور معاشروں کے باہم روابط اور تعامل کا مطالعہ اور تجزیہ کرنا ہے۔ معاشرتی علوم کےاس قلیدی کردار کی وجہ سے یہ مضمون مکتب کے نصاب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بچوں کو انسانی تہذیب کے مختلف ادوار سے منبعِ دست ِ اول مطالعہ کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں۔یہ دستاویزات قدیم یونانی اور ابتدائی اسلامی دور سے لے کر پاکستان کے قیام، ماحولیات اور خواتین کے حقوق جیسے دور ِ حاضر کے موضوعات پر متفرق زاویوں سے روشنی ڈالتی ہیں ۔طلباء کو تنقیدی سوچ اور متعدد بنیادی ذرائع استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے مدلل نتائج پر خود پہنچیں اور تاریخی ذرائع میں جبلّی تعصبات سے آگاہ ہو سکیں۔

اسلامیات

حکومت پاکستان کی ضروریات کے مطابق۔ 

میوسیقی

مکتب میں مڈل اسکول کا مو سیقی کا نصاب جونیئر اسکول میں حاصل کردہ مہارت کو اور پروان چڑھاتا ہے ۔ ہر طالب علم کو کم از کم ایک آلہ ء موسیقی میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ عمر کی مناسبت کے مطابق انھیں اقبال ؔ ، فیض ؔ، فراز اؔور جا لب ؔجیسے شاعروں سے متعارف کروایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کورس میں اور تنہا گانے کی تربیت جاری رکھتے ہیں ۔ موسیقی کے پورے پروگرام کے سر پرست ایک تربیت یافتہ طبلہ نواز ہیں ۔

urUrdu