مکتب کا نصب العین بچے کی تحقیقی سوچ اور عمدہ اخلاق جیسی فطری صلاحیتوں کی نمو کرناہے۔بچوں کے لیے مکتب ایک ایسا محفوظ ماحول فراہم کریگاجہاں ان میں تند و تیز آندھیوں سے نبر دآزما ہونے کا ذوق پیدا ہو تا کہ وہ مستقبل میں دنیا کی امامت کر سکیں۔
مکتب ایک ایسا اسکول ہوگا
- جہاں طلباو طالبات ، عملہ اور اسا تذہ اپنے اعلیٰ اخلاق کے خود محتسب ہونگے ۔
- جہاں با معنی طور پر انسانیت کی مدد کرنا زندگی کا اہم جزو سمجھا جائگا ۔
- جہاں محنت کے جذبے سے سرشار اساتذہ ایسا پُر اثر نصاب مرتب کریں گے جس سے بچوں کے تجسس اور شوق کو تسکین دی جا سکے ۔
- جو بہترین معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات کو تلاش اور دریافت کی انفرادی آزادی دے گا۔
- جسکا مختصر اور معاون کنبہ بچوں میں خود مختار سوچ اور تنقیدی فکر کو فروغ دے گا۔
- جہاں طلباء اعلی و ارفع ذاتی معیارقائم کر کے ان کے حصول کے لئے انتہائی جاں فشانی سے کام کریں گے ۔
- جہاں مصوری ،کھیل ، اضافی ِ نصابی اور بیرونی سرگرمیا ں طلباء کے معمول کا اہم جزو ہو نگی۔
- جہاں بچوں میں قدرت سے محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا ئیگی۔
- جس کا پورا کُنبہ پاکستانی کےکثیر الثقافتی ورثے پر ٖفخرکر یگا اور اس کی قدر کر یگا۔