fbpx

پری اسکول

ہم یقین رکھتے ہیں کہ بچے تجسس کے قدرتی جذبات کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور کھیل پر مبنی تعلیم بچوں کو فطری طور پر سیکھنے کی رغبت دیتی ہے۔ وہ اپنی دنیا کو خود ہاتھ سے چھو کر ، حسیات پر مبنی تجربات کے ذریعے بہتر طور پر جان پاتے ہیں جو انہیں فعال طور پر شرکت کرکے ، مانوس اور غیر مانوس دونوں کے معنی واضح کرتا ہے۔ پلے گروپ معاشرتی رابطوں کا باعث بنتا ہے ، جو معاشرتی اور جذباتی مہارت پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

بچے ایک ساتھ کھیلتے ہیں ، گفتگو کرتے ہیں، سمجھوتہ کرتے ہیں ، خود پر قابو رکھتے ہیں ، اور مشترکہ خوشی ، مایوسی اور حیرت کے جذبات سے گزرتے ہیں۔تنازعات کھڑے ہونے پر بچوں کا کھیل جذباتی، تدبیری، تحمل اور بردباری ، مسئلہ حل کرنے ، لچکدار اور اعلی سطحی سوچ کے اظہار کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے تجربات طلبا ء کو بچپن اور بزرگی کے اوائل میں مددگار ہونگےجو دنیا کو وسعت ِ سوچ اور تنوع سے دیکھنےمیں مددگار ہونگے۔ 

کھیل کے ذریعے ، طلبا پلے گروپ ،نرسری اور کنڈرگارٹن کے لئے درکار تمام تعلیمی مہارتوں کو سیکھتے ہیں۔ ان مہارتوں میں خطوط ، ہندسے ، اپنے نام کیسے لکھیں ، کہانیاں سنانا ، گانے گانا ، موسیقی سے لطف اندوز ہونا اور پہیلیاں حل کرنا شامل ہیں۔

سرکل ٹائم

پری اسکول میں سرکل ٹائم طلبا کے لئے روزانہ کی بنیاد پر موسم کا حال ، حاضری لینا ، صبح کا پیغام سمجھنا اور نظمیں گانا جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ان تصورات کو سیکھنے اور ان کا جائزہ لینے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ سرکل ٹائم کا مواد تصاویر اور متن پر مشتمل ہوتا ہے۔ بچے مانوس الفاظ سیکھنا شروع کردیتے ہیں اور اساتذہ پڑھنے کے لئے ہدایت شدہ مہارت استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ نئے متعارف کروائے گئے الفاظ کو ربط سے پڑھ سکیں۔ سرکل ٹائم کے دوران ذاتی تجربات کا اشتراک چھوٹے بچوں کی مواصلات کی مہارت اور اعتماد کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

زبان کی تعلیم

مکتب کی نفیس کتب سے بھر پور لائیبریری کے باقاعدہ دورے پر پری اسکول کے طلبا ء کا جوش و خروش قابلِ دید ہوتا ہے۔ بچوں میں زبان کی نشوونما خصوصا ًتب بڑھتی ہے جب وہ یہ دیکھتے ہیں کہ پڑھنا لکھنا لوگوں کے لئے کس طرح مفید ہے ، اور وہ کیسے دوسروں کے ساتھ سننے ، پڑھنے اور باتیں کرنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ پری اسکول میں مختصر گروہ میں پڑھائی، ہدایات ، صوتیات اور نقل و حرکت کے ساتھ پڑھانا ،تحریر کو بچوں کے تصور میں زندہ کردیتا ہے۔ طلباء ورک بُک اور ریڈر کے ذریعے انگریزی حروف تہجی ، اردو حروف ِ تہجی اور ہندسے لکھنا اور پڑھنا سیکھتے ہیں۔

سیکھنے کا مرکز

مکتب پری اسکول مسیسیپی پری اسکول کے نصاب ِ تعلیم سے متاثر ہے جو پری اسکول کے کلاس روم میں مختلف سینٹروں جیسے ڈرامیات سینٹر ، ریاضیات سنٹر ، بلاکس سنٹر ، آرٹ سینٹر اور ریڈنگ سینٹر وغیرہ کا استعمال کرتا ہے۔ ہمارے اساتذہ محتاط اور دانستہ طریقے سے جماعت میں کھیل کو استعمال کرتے ہوئے سیکھنے کے مختلف ا ہداف حاصل کرتے ہیں ۔ یہ مقاصد بچوں سے ان کے کھیل کے بارے میں سوالات پوچھ کر ، مناسب مہارتوں کی نقش نگاری کروا کےاور کھیل کے کچھ عمدہ قسم کے سامان فراہم کر کے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اساتذہ فراہم کردہ ایسی چیزوں کا انتخاب کرتے ہیں جو تخلیقی صلاحیتوں اور ختمی فیصلے کے بغیر کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں تاکہ بچوں کے عمدہ اور مظبوط اعصاب اور زبان کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ مثال کے طور پر ، ہمارے کمرہ ِ جماعت میں ٹھوس لکڑی ، گتے اور فوم سے بنے ہوئے مختلف جسامت اور اشکال کے بلڈنگ بلاکس ہوتے ہیں ۔ ان سے مرتب ، تعمیر ، پیمائش اور توازن سمیت کھیل کے لامتناہی راستوں سے آگاہی ملتی ہے۔

بچے سائنس سنٹر میں وقت گزارتے ہیں ، سائنسی تجربات کرنے پر توجہ دیتے ہیں اور تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنا سیکھتے ہیں۔یوں مشاہدے اور تنقیدی سوچ کی مہارت سکھائی جاتی ہے۔ آرٹ سینٹر وہ جگہ ہے جہاں ہمارے کنڈرگارٹن کے طلباء رنگوں ، مٹی اور عمل ِ تجدید مواد کے ذریعے متعدد طریقوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرتی تعامل

کلاس سے باہر کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ، مکتب کے وسیع و عریض میدان میں دوسرے بچوں کے ساتھ لنچ کرنا، ہمارے کھیل کے میدان میں کھیلنا ، ڈرامائی کھیل میں اداکاری کرنا یا دوسرے بچوں کے ساتھ محض گفتگو کرنا مثبت رویوں ، اقدار اور اچھی عادات کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ مواقع فراہم کرنے کا ایک منظم لیکن غیر رسمی طریقہ ہے۔ہمارے بچے احتیاط سےتیار کردہ ماحول میں پروان چڑھتے ہیں جو آزادی ، تلاش ، اور نقل و حرکت کی بنیادی ضروریات کا احترام سکھاتا ہے۔ سب سے کم عمر بچوں تک آسانی سے پہنچنے والے سامان کو ، کھلی شیلفوں اور فرشی قالینوں پر رکھا گیا ہے۔ 

ہم سمجھتے ہیں کہ والدین ہی اپنے بچے کے معمولات اورشخصیت کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔ اس لئے ہم بچے کے خانداں کے ساتھ پائیدار مصاحبے اور قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جسمانی سرگرمی

ہماری بیرونی سرگرمیاں ، جماعتی سرگرمیوں کی توسیع ہیں۔یہ روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو متنوع جسمانی سرگرمیوں، معاشرتی کھیل اور قدرت سے شناسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ہمارے پری اسکول میں بچے ایک خوبصورت کھیل کے میدان ، ٹری ہاوس ، ، سلائیڈز ، جھولوں ، سی سا ، سینڈ باکس اور سائیکلوں کی سواری وغیرہ سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ ہمارے پری اسکولر ہفتے میں دو دن اسکول کے وسیع و عریض میدان میں بیبی یوگا اور ایروبکس کی مشق کرتے ہیں۔ 

دوپہر کے کھانے کی پالیسی

لنچ کا وقفہ صبح ۱۰بجے ہوتا ہے۔ اسکول صحت افزاء کھانے کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ ہم اسٹور سے خریدے ہوئے چپس ، بسکٹ اور جوس جیسی سہولت کو سمجھتے ہیں لیکن والدین کی اپنے بچوں کے کھانے میں گھر کا کھانا دینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس عمر سے صحت مند عادات کی تشکیل آسان ہوتی ہے۔

urUrdu