fbpx

پری اسکول کا تھیم ڈے

مرکزی صفحہ » خبریں » والدین کی تقریبات » پری اسکول کا تھیم ڈے

صبح بخیر ! میں ثنا ء عثمان ہوں میں کے جی میں پڑھتی ہوں اور مجھے تیراکی کرنا پسند ہے !میرا ایک بڑا خاندان ہے جس میں ماما،بابامیری جڑواں بہنیں سارا ، سوہا ، دادا ابّو اور میری دادای امّی شامل ہیں۔ہم سب پکنک پر جانا اور آئسکریم کھانا پسند کرتے ہیں !

بچے اپنے بارے میں سیکھ کر اپنے خاندانوں اور برادریوں کے تناظر میں اپنی شناخت بناتے ہیں۔وہ ابتدائی بچپن سے ہی اپنی دیکھ بھال کرنے والوں سے تعلق داری اور وابستگی محسوس کرتے ہیں جن سے انہیں قبولیت ملتی ہےاور جن پر وہ ا عتبار کرسکتے ہیں ۔ بچے اپنی شناخت کے مختلف پہلووں ( جسمانی ، سماجی، جذباتی، روحانی علمی وغیرہ ) کو اپنے کھیل ، لوگوں سے تعلقات جگہوں اور چیزوں کے ذریعے دریافت کرتے ہیں۔

مکتب پری اسکول ہر تعلیمی سال کے شروع میں شناخت کے موضوع ( نام، خاندان، پسند اور نا پسند پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔بچے شناخت کے موضوع پر کتابیں پڑھتے ہیں، اپنی اور اپنے خاندان کی تصویریں بناتے ہیںاور اپنی پسند اور نا پسند کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

۔اکتوبر بروز جمعہ " میں اور میرا خاندان " کے موضوع پر تھیم ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ پری اسکول کے طلباء کے والدین،دادا،دادی،نانا اور نانی مختلف زبانوں کی پیشکشوں ، سرگرمیوں اور کھیلوں کے لئے بچوں کے ساتھ شامل ہوئے ، سب اس تقریب ، احباب کی موجودگی اور اِن بچوں کے چہروں پر خوشی کی چمک دیکھ کر محظوظ ہوئے۔

 
urUrdu