fbpx

لائبریری میں کتب کا اضافہ

مرکزی صفحہ » خبریں » کتب خانہ » لائبریری میں کتب کا اضافہ
آپ کبھی اتنے بوڑھے اور خبطی نہیں ہو سکتے کہ
ایک بچے کو کتاب پڑھ کر نہ سُنا سکیں۔
ڈاکٹر سُوس
خوشخبری !
مکتب لائبریری میں مزید دو ہزار کُتب کا اضافہ !
مکتب سمجھتا ہے کہ کُتب بینی کے بے شُمار فوا ئد ہیں جن میں دماغی صلاحیتوں کی مظبوطی ، دوسروں سے ہمدردی محسوس کرنا، ذخیرہ الفاظ میں اضاف، ٹی وی سے دوری اور تناو کو کم کرناشامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں ۔
جب نو عمر طلباء کُتب پڑھتے ہیں تو وہ اپنی فہم اور تجزیاتی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں اس سے ان کا تخیل وسیع ہوتا ہےاور ذہن کے یادداشتی مراکز متحرک ہوتے ہیں۔
مکتب لائبریری نہ صرف فن ِ تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے بلکہ یہ اپنے پُر سُکون ماحول کی بدولت تمام عمر کے قاریوں کو ایک وسیع اور متنوع کُتب کے ذخیرے کی طرف دعوت دیتی ہے۔
زیادہ پڑھنے سے معلومات بڑھتی ہیں۔
زیادہ جاننے سے مزید جگہوں تک رسائی ممکن ہے۔
ڈاکٹر سُوس
 
urUrdu