fbpx

جماعت چہارم کی ہاکی

مرکزی صفحہ » خبریں » کھیل » جماعت چہارم کی ہاکی

ہاکی کو پاکستان میں اس وقت اہمیت ملنی شروع ہوئی جب ہماری تیرہ سالہ نو عمر قوم نے ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں بھارت کو 1۔0 سے شکست دی اور اس کے بتیس سالہ ناقابل ِ شکست فتح کے سلسلے کو توڑ دیا ۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے۔ دُنیا کے دو انتہائی باوقار ہاکی کی تقریبات : ورلڈ کپ اور چیمپینز ٹرافی کی تجویز اور افتتاح کا سہرا پاکستان کے سر پر ہے۔ پاکستان نے دُنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتے ہیں ، یہی نہیں ، ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی پاکستان میں ہی ڈیزائن اور تیار کی گئی تھی۔

اس شاندار آغاز کے باوجود ، پاکستان میں اسکولوں اور کلبوں میں ہاکی کھیلنا تقریبا ختم ہو چکا ہے ۔تاہم مکتب اپنے آغاز سے ہی کبھی کسی پیروکار نہیں رہا بلکہ اس نے ہمیشہ غیر معمو لی راستہ ہی اختیار کیا ہے۔ اس صورت میں درجہء چہارم کے بعد سے طلباء کو ہاکی سکھانامکتب کا خاصہ ہے۔ مکتب فخر کے ساتھ اپنے درجہء چہارم کے ساتھ اس شاندار روایت کو جاری رکھے ہوئےہے۔یہ بچے بے حد پُر جوش ہیں کیونکہ یہ پہلا سال ہے جب وہ انٹر ہاوس مقابلے میں حصہ لیں گے۔اور رومی اور الہیثم ہاوس کی نمائیندگی کریں گے۔ یہ بچے ان نئے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں اور اونچا اڑنا سیکھتے ہیں۔انشاء اللہ ! ان میں سے کچھ ایک دہائی بعد پاکستان کو ہمارا ورلڈ کپ پاکستان میں واپس لانے میں مدد کریں گے۔

 

 
urUrdu