fbpx

بین الاؤس اُردو مباحثہ

مرکزی صفحہ » خبریں » مقابلے » بین الاؤس اُردو مباحثہ

26 فروری کے دن مکتب نے دوبارہ سے غیر نصابی سرگرمیوں کو کامیابی سے سالانہ اُردو مقابلہ ِ تقریر و مباحثے ۲۰۲۱ ءکا آغاز کیا۔

ہم اپنے طلبا کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے بے پناہ جوش و جذبے سے کووڈ کے بعد اسکول میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی کالم نگار اور اُردو کی استاد محترمہ روزی رضوی تھیں۔

ردا عثمان نے رومی ہاؤس کی طرف سے انفرادی حیثیت میں جونئیر اسکول میں کامیابی حاصل کی۔ رمشاء مامون مڈل اسکول میں الہیثم ہاؤس سے کامیاب ہوئیں۔ عبداللہ شفقت نے رومی ہاؤس سے ہائی اسکول میں کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر رومی ہاؤس جونئیر اسکول میں اور الہیثم ہاؤس مڈل اور ہائی اسکول میں کامیاب ہوئے۔

urUrdu