مکتب میں انگریزی مباحثے کا مقابلہ جونیئر، مڈل اور سینئر اسکولوں کے ذیلی مقابلوں پر مشتمل ہے۔ عام طور پر، مڈل اور سینئر اسکول مقابلہ ایک سیر حاصل بحث پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ابتدائی اور اختتامی کلمات کے ساتھ ساتھ سوال و جواب کا وقت بھی دیا جاتا ہے۔ تاہم، مدارس کے آن لائن ہونے کی وجہ سے، اس سال اسے تقریری مقابلے میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایم اے او کالج کے شعبہ انگریزی کے فیکلٹی ممبر سر عاصم لودھی تقریب کے معزز جج تھے۔
سالانہ انٹر ہاؤس انگلش اسپیچ اینڈ ڈیبیٹنگ مقابلہ۲۰۲۲-۲۰۲۱ کے فاتحین درج ذیل ہیں:
جونیئر اسکول
انفرادی: مہر عرفان چوہدری
ہاؤس: رومی
مڈل ا سکول
انفرادی: ردا عثمان
ہاؤس: رومی
سینئر اسکول
انفرادی: رمشا مامون
ہاؤس :ہیثم