مکتب ایک ۵۔۳ ایکڑ، ماحول دوست، مقصد سے بناَئے گئے کیمپس پر واقع ہے۔ یہ کیمپس حیاتیاتی تنوع کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور روایتی مقامی درختوں کی انواع پر زور دیتا ہے ۔ بگلوں سے لے کر فلیم بیک ووڈپیکر تک مختلف پرندے اپنی موجودگی سے اکثر کیمپس کو آراستہ کرتے ہیں۔ جامن ، بیر ، موسمبی، کنو، فالسہ، آم، لیموں، مہندی اور بیری کے درخت پھلوں کے باغ میں لگائے گئے ہیں تاکہ بچوں کو فطرت کی خوبصورتی کا ی احساس ہو سکے۔ ایک سے زیادہ جگہوں کو انفرادیت، اجتماعیت یا مسابقتی کھیلوں کے فروغ کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے-
مکتب ان چند نجی اسکولوں میں سے ایک ہے جو بچوں کو کرکٹ اور ہاکی سخت گیند سے کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کرکٹ اور ہاکی کے میدان پورے اسکول میں سب سے زیادہ دلپسند مقامات میں سے ایک ہیں۔
مکتب کے پاس پاکستان کے کسی بھی اسکول کا سب سے بڑا، مناسب طریقے سے کیٹلاگ شدہ کتابوں کا ذخیرہ ہے۔یہ لائیبریری BNU کے معمار حسیب امجد کی طرف سے ڈیزائن کی گئی ہے،اور مکتب کی جدید روح کی عکاسی کرتی ہے۔
مکتب کو دو سوئمنگ پولز پر فخر ہے: ایک پری اسکول سے لیکر جماعت دوئم تک کے لیے، اور دوسرا بڑے بچوں کے لیے ہے۔۲۵گز کا ٹیچنگ پول طویل پاکستانی موسم گرما کے دوران بچوں کا پسندیدہ ہے۔
ہمارے میوزک روم میں روایتی آلات جیسے طبلہ، ہارمونیم اور جدید کی بورڈ موجود ہیں۔ آرٹ سینٹر موجودہ طلباء کے فن کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں متعدد میڈیم شامل ہیں۔
۴۰۰ میٹر کا رننگ ٹریک مکتب کے کھیلوں کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ٹریک مقامی روایتی درختوں ،جیسے پیپل، نیم اور شیشم سے ڈھکا ہوا ہے۔
۱۵۰ نشستوں پر مشتمل جدید طرز عمل پر ڈیزائن کردہ آڈیٹوریم ہر ہفتے مباحثوں، شاعری ، ڈرامہ یا موسیقی کے ساتھ زندہ ہوتا ہے۔
مقامی طور پر اگائے جانے والے بانسوں اور درختوں کی لکڑی سے احتیاط سے ہاتھ سے تیار کردہ، پری اسکول اور جونیئر اسکول کے جنگل جم، نہ صرف پڑھائی ے خوش آئند وقفہ فراہم کرتے ہیں بلکہ بچوں کو فطرت کے قریب کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔