مکتب کی تعمیر میں ماحول دوستی کے عنصر کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ کمرے اور راہ دریاں بیرونی مقامات میں نفاست سے مدغم کیے گئےہیں۔ کیمپس میں غیر روایتی جگہوں کی طراحی کی بدولت سیکھنے کے انوکھے مواقع دستیا ب ہیں۔ کھیل اور ورزش، روابط ِ سماجی ، درون نگری اور دستکاری کے لیے کئی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔
علمِ ہندسہ نے اسلامی فنِ تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ مکتب کی تعمیر میں اس فنی مہارت کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور اسی طرز پر کام کیا گیا ہے۔ شاید جدید پاکستان میں یہ واحد عمارت ہےجہاں ریاضی کو طراحی میں اس طرح استعمال کیا گیا ہے۔