مکتب کو اپنے تمام طلبہ کی نشونما کے لئے آرام دہ ، منبسط اور محفوظ ماحول فراہم کرنے پر فخر ہے۔ طلباء بلا خوف و خطر اپنی انفرادیت کا آزادانہ اظہار کرسکتے ہیں۔ کچھ بچے باغبانی سے خوشی حاصل کرتے ہیں ، تو کچھ کھیلوں سے محبت کرتے ہیں ، اور کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنی پسندیدہ لائبریری سے علیحدہ نہیں ہوسکتے ۔ یہ تنوع اور رواداری مکتب کے طلبہ کی زندگی کا خاصہ ہے۔
دن کی شروعات اسکول اسمبلی سے ہوتی ہے۔ اس اسمبلی کے جالب ترین لمحات طلباء کی وہ پیش کش ہے جو وہ بہت محنت سے تیار کرتے ہیں ۔ یہ کبھی جادوگری کا تماشہ ہو سکتی ہے تو کبھی شعر خوانی کا عمدہ نمونہ۔لیکن اسمبلی صرف مکتب کے دن کا آغاز ہے۔شاید ہی مکتب میں کوئی ملال آور لمحہ ہو!جب آپ مکتب کی راہداریوں میں چلتے ہوئے نگاہ دوڑایئں گے تو آپ دیکھیں گے کہ سائنس لیبارٹری میں طلبا کامیابی کے ساتھ بقائے مادہ کے قانون کو دریافت کر رہے ہونگے ،اوطاق ِموسیقی میں بچے نواختن ِ طبلہ میں محو ہونگے یا فیض کی دل آویز شاعری سے لطف اندوز ہو رہے ہونگے ، ہاکی کے میدان میں متعلم ڈربلنگ سیکھ رہے ہونگے ، اور کچھ دانش جُولائبریری میں اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے میں مشغول ہونگے۔ جمعہ کے دن ایک پیریڈ ڈرامہ / مباحثے کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔ یوں بچوں کو پُر اعتماد سخن دانی،کلاسیکی اور جدید ادب سیکھنے اور خالص تفریح حاصل کرنے کا سنہرہ موقع ہفتہ وار فراہم کیا جاتا ہے!
مکتب کے طلبا اعزاز اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہیں۔کدِ افتخار مکتب کے طلبہ کی زندگی کے ہر شعبے میں، یعنی تعلیم سے لے کر کھیل تک محیط ہے۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام طلبہ کو ان کی ذاتی اور تعلیمی زندگی پر حتی الوسع خود مختاری دی جائے اور اُن پر اعتماد کیا جائے کہ وہ بہتر فیصلے کریں گے۔ اِ سی صورت میں وہ مکتب سے فارغ التحصیل ہو کر ی اعلیٰ اخلاقی اقدار پر قائم رکھ سکیں گے۔
مکتب کے طالب علموں کو دو ہاؤسز میں تقسیم کیا جاتا ہے: رومی اور الہیثم۔ رومی ہاؤس تیرہویں صدی کےعظیم صوفی شاعر جلال الدین محمد رومیؔ کے نام سے منسوب ہے ۔ ان کی شاعری قومی اور مذہبی حدود سے بالاتر ہے۔وہ پاکستان کے قومی شاعر محمد اقبال ؔ کے روحانی مرشد ہیں۔ ان کی نظم "مثنوی" کو فارسی کے ممتاز ترین شہ پاروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ الہیثم ہاؤس حسن بن الہیثم کے نام سے منسوب ہے۔ حسن بن الہیثم ، دسویں صدی کے بحر العلوم ہیں جنہوں نے ریاضی، فلکیات اور طبیعیات میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ انھیں جدید بصریات کا بانی سمجھا جاتا ہے اور وہ سائنسی طریقہ کار کے اولین حامیوں میں سے تھے۔ ان کی کتاب "کتاب المناظر "نے کیپلر جیسے پنر جہرن کے سائنسدانوں کو بہت متاثر کیا تھا۔
رومی ؔعظیم صوفی روایت کی تجلیل کرتا ہے اور انسانوں کے روحانی پہلو کی نمائندگی کرتا ہے ، جبکہ الہیثم سائنسی اور ریاضیاتی روایات کی اعلٰی ترین مثال ہے اور انسانوں کے دانشورانہ پہلو کی نمائندگی کرتا ہے ۔
اسکول اسمبلی جمعہ کے روزکے علاوہ ہفتے کے تمام دنوں میں ہوتی ہے. اسکول کی سربراہ عموماً اسمبلی کی رہنمائی کرتی ہیں ۔ مکتب کی روایت کو برقرا رکھتے ہوئے اسمبلی کا ماحول دوستانہ اور مفرح ہوتاہے۔اسمبلی کا خاصہ اسمبلی میں بچوں کی پیش کش ہے جو ایک جادوئی کرتب سے لیکر ایک پانچ منٹ کا دلچسپ خاکہ ہو سکتی ہے۔
ہر سال ، رومی اورا لہیثم ہاؤس کے درمیان بہترین ہاؤس کے لئے مقابلے کروائے جاتے ہیں. یہ مقابلے ستمبر میں شروع ہوکر مارچ میں ختم ہوتے ہیں، اور چار مختلف جہتوں پر مشتمل ہیں:
۱-کردار اور اخلاقیات
۲-تعلیمی مہارت
۳-کھیل
۴-اضافی نصابی سرگرمیاں
اس کپ کے فاتح کا اعلان سالانہ تقسیم ِ انعامات کے دن کیا جاتا ہے ۔
اسکول کا خبر نامہ ، ایام مکتب ، سہ ماہی بنیاد پر شائع کیا جاتا ہے. یہ مکمل طور پر طالب علموں کی کاوش ہوتی ہے۔مدیرِ اعلی اور مدیرِ معاون کا انتخاب سینئر جماعتوں سے کیا جاتا ہے۔ مکتب کے فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے چند مخصوص طلبا ء کے بجائے سب طلباء کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ طالبعلم صحافی جونیئر جماعتوں سے منتخب ہوتے ہیں ۔ اس خبر نامے کا اداریہ آزادانہ طور پر طلباء کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتا ہے ۔ مدیران نیوز لیٹر میں حصہ لینے کے لیے تمام طالب علموں کی مختصر کہانیاں ، نظمیں ، یا اسکول کی تقاریب پر مضامین لکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔