آپ کا مکتب میں دا خلہ لینے پر غور کرنا ہمارےلیے باعثِ مسرت و افتخار ہے۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں ہر نوع کے اسکول ہیں، مناسب اسکول کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ آپ کو اسکول کا فلسفہ ، روزمرہ کے معمولات سمجھنےاور دیگر اسکولوں کے مقابلے میں ہماری انفراد یت جاننے میں مدد کرے گی۔
ہمارے طلبہ انفرادیت پسند اور پرجوش افراد ہیں جو تنوع کی قدر کرتے ہیں ، لیکن بطور انسان اپنی بھاری سماجی ذمہ داری کو بھی سمجھتے ہیں۔
مکتب کا کوئی طالب علم عمومی نہیں ہے ۔ تمام طلباء اپنے اپنے انداز میں" سرا پالذت بال آزمائی" کے اسکول کے بیانیے کو مقصد ِ حیات بنا کر جیتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ہواوں کے مخالف اپنی جدوجہد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لہذا مکتب میں ہم متنوع پس منظر کے حامل مگر پرجوش ، محنتی ، روادار ، فطرت کا احترام کرنے والے طلباء کے متلاشی ہیں جو استحقاق کی ذمہ داری کو سمجھتےہیں۔
مکتب اسکول کی سرگرمیوں میں تمام طلباء کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ لہذا مکتب میں قیام کے دوران ایک اوسط طالب ِ علم نذیر احمد دہلوی کی نفیس اردو سے لذت بردن ہوگا ، مولیاں اور شلجم اُگانے کی خوشی کا بھر پور تجربہ کرے گا ، ہم عصر اور کلاسیکی انگریزی شاعری سے لطف اندوز ہوگا، مستضعف بچوں کو پڑھائے گا ، لانگ ڈسٹنس رننگ کرے گا ، ہارڈ بال کے ساتھ کرکٹ سیکھے گا ، منٹو کے ڈرامے میں اداکاری ، شیکسپیئر کا مطا لعہ اور اسکول نیوز لیٹر میں تر امیم کرے گا ، طبلہ بجائے گا ، حبیب جالب کی نظمیں گائے گا ، روبوٹس ڈیزائن کرے گا ، اور پائیتھان میں کوڈ لکھے گا۔
مکتب متعدد پس منظر اور دلچسپیوں کے حامل درخواست دہندگان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مکتب کا ہر طالب علم اپنے تعلیم کےسفر سے لطف اٹھائے۔ ہم ایسے اہل خانہ اور طلبہ کے متلاشی ہیں جو مکتب کُنبے کا حصہ بننے کی افاد یت سے آگاہ ہیں اور اس کی یگانگی اور تنوع میں مشارکت کریں۔