مارچ 2021 سے COVID-19 کے وبائی مرض نے ہماری زندگیوں کو درہم برہم کردیا ہے ، صوبے میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال نے اسکولوں کو بند کرنے پرمجبور کیا ہے۔
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وینٹیلیشن (ہوا کی آمدورفت کا بہتر نظام ) اور ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ بہت ضروری ہے۔ مکتب کا 3.5 ایکڑ کا کیمپس صرف 300 طلباء کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ ہر کمرہ جماعت میں 150 مربع فٹ سے زیادہ کھلی کھڑکیوں کے ساتھ ہوا کا عمدہ بہاؤ ہوتا ہے۔ لاہور کے کسی بھی اسکول میں ایسی آسائش شاذونادر ہی میسر آتی ہے۔لہٰذا خاص طور پر موجودہ حالات میں مکتب کا غیر معمولی وسیع و عریض اور سر سبز کیمپس ،غیر معمولی طور پربچوں کی کم تعداد ،ہوادار کمرہ جماعت ، اسے ایک محفوظ اور صحتمند ماحول والا اسکول بناتے ہیں ۔
یہ مکتب جیسے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے اسکول کے لئے انتہائی مشکل اور آزمائش کا وقت ہے کیونکہ اس کی اصل توجہ ہمیشہ تعلیم ، کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر رہی ہے ۔ ہم بہت ساری تقیید اور حدود کے باوجود آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے ایک نئے راستے پر چل چکے ہیں ۔
مکتب نے COVID-19 کے وبائی مرض سے آگاہی کے لئے WHO اور ہمارے سرکاری ذرائع جیساکہ ہماری ویب سائٹ covid.gov.pk سے مشاورت ورہنمائی لی ۔ ہم صحت اور حفاظت کے متعلق بہت سے معاملات میں ، حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کے مقرر کردہ ضوابط اور اقدامات پر نہ صرف پورا اترتے ہیں بلکہ کہیں کہیں ان سے بڑھ کر بھی محتاط ہیں۔ہم ان کے تیار کردہ ضوابط اور اقدامات میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کر تے ہوئے اہل خانہ ، اساتذہ اور عملے کو مطلع کریں گے۔
ہمارے بہت سارے طلبا کی فلاح و بہبود کے لئے ذاتی طور پر اسکول میں واپسی اہم ہے ، اور زیادہ سے زیادہ معمول کی طرف واپسی آئندہ اگست میں نئے تعلیمی سال میں آسان منتقلی کی بنیاد رکھے گی۔