روبوٹکس اور کمپیوٹر سائنس لیب مکتب کے سب سے دلچسپ مقامات میں سے ایک ہے۔ جب آپ لیب کے پاس سے گزریں گے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آٹھ سال کے بچے ایک ماڈل ہوائی جہاز بناتے ہیں اور حملہ کے زاویے سے موٹر کی رفتار کو خود بخود کنٹرول کرنے کے لیے کوڈ لکھتے ہیں یا چودہ سال کے بچے آرڈینو بورڈز ۱ور ریسپبیری پائے کمپیوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جدید ترین ہوم آٹومیشن پروجیکٹ کو ڈیزائن کر رہے ہیں۔
مکتب میں www.code.org پر بین الاقوامی سطح پر مشہور نصاب کے ذریعے بچوں کو کم عمری میں پروگرامنگ سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ پروگرامنگ کی بنیادی باتیں سیکھنے کے بعد، وہ لیگو وی ڈو کٹس کے ساتھ روبوٹ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ کٹس بچوں کو روبوٹ ڈیزائن، بنانے اور پروگرام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ بچوں کے جونیئر اسکول چھوڑنے سے پہلے، انہیں سکریچ (Scratch) پروگرامنگ سکھائی جاتی ہے-اسکریچ MIT میں تیار کردہ ایک پروگرامنگ لینگویج ہے ۔ اب یہ دنیا میں سب سے بڑا تخلیقی کوڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ مکتب کے طلباء اپنے گیمز اور پروجیکٹس کو خود ڈیزائن اور کوڈ کرتے ہیں، انہیں سکریچ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں تاکہ اپنی تخلیق کو باقی دنیا کے ساتھ شیئر کریں۔
مڈل سکول کا روبوٹکس/کمپیوٹر سائنس پروگرام پائیتھان کی دو سال کی تعلیم کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ یہ بچوں کو حقیقی زندگی کی ایپلی کیشنز کی ڈیزائننگ اور کوڈنگ کے ساتھ گرفت حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ گریڈ نہم میں، طلباء آرڈینو بورڈز ۱ور ریسپبیری پائے کمپیوٹرز کے ساتھ کام کرنا شروع کرتے ہیں۔ یہ مائیکرو کنٹرولرز اور کمپیوٹر انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) پروجیکٹس جیسے کہ ہوم آٹومیشن اور ویڈیو سرویلنس سسٹم ڈیزائن کرنے کے لیے مثالی ہیں۔ ایک انتہائی اہم ضمنی فائدہ کے طور پر بچوں کو بھی سی (C)پروگرامنگ لینگویج سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
مکتب فرسٹ لیگو لیگ (FLL) میں حصہ لیتا ہے ۔ یہ ایک بین الاقوامی روبوٹکس مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے ہزارہا ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، ۔ مقابلہ جدت، استقامت، تعاون اور باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے۔ اس مقابلے میں بچوں کو ایک مشن دیا جاتا ہے جیسے کہ خلائی تحقیق یا سمارٹ شہروں کی تعمیر- بچے اس مشن کے مسائل سے نمٹنے اور روبوٹکس، جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدید سائنس کا استعمال کرتے ہوئے اس مشن کو حاصل کرنے کی کوشش میں مہینوں گزارتے ہیں۔ ماضی میں ہم نے صوبائی مقابلہ جیت کر نیشنل سطح کے لیے کوالیفائی کیا ہہوا ہے۔ قومی مقابلے میں عمدہ کارگردگی کی بدولت مکتب کو بین الاقوامی FLL مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔