مکتب (پری اسکول سے اے – لیول تک ) ۲۰۱۲ ء میں قائم شدہ ایک نجی اور مخلوط تعلیمی ادارہ ہے جو کہ بچوں کی فطری ذہانت، تجسس اور اخلاقی اقدار کی نمو کرتا ہے تاکہ وہ دنیا کے رہنما بن سکیں۔
ہم مکتب میں آپ کی دلچسپی کے شُکر گزار ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ویب سا ئیٹ آپ کو مکتب کی انفرادیت اور خا صیت سمجھنے میں مددگار ہو گی ۔ برائے مہر بانی اپنے بچے کے لئے ویب سائیٹ کے موزوں حصے کا بغور مطالعہ کیجئے۔
مکتب طلباء کو دوستانہ اور گھر جیسا ماحول فراہم کرنے پر ناز ہے۔ مندرجہ ذیل متن پڑھ کر یقیناً آپ بھی ہم سے متفق ہو ں گے کہ مکتب کے طلباء کا ہر لمحہ مفرح اور پر معنی ہوتا ہے۔
ہمارا ایک بنیادی اصول ہے کہ طلباء کو سماجی تعمیر و تحول کے لئے سرگرم ہونا چاہیئے ۔
مڈل اسکول کے آغا ز سے ہی ہمارے طلباء پروگرام برائے معاشرتی ہم آہنگی میں مقامی گاؤں کے بچوںکو بین الاقومی معیار کی کمپیوٹر سائنس کی تعلیم دینا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس پروگرام میں جماعت ہفتم کی رضاکارانہ شمولیت ہوتی ہے۔ تاہم، جماعت ہشتم کے طلباء کے لئے شرکت لازمی ہوتی ہے۔یہ پروگرام بالغ اور اہل اساتذہ کی کڑی نگرانی میں چلایا جاتا ہے۔
یہ پروگرام نہ صرف مقامی دیہات کے بچوں کے لئے ، جو کمپیوٹر سائنس کی تعلیم سے فیضیاب ہو رہے ہیں، مفید ہے بلکہ یہ مکتب کے ان بچوں کے لئے جو بطور اساتذہ کام کررہے ہیں، انتہائی سود مند ہے۔اس معاشرتی ہم آہنگی کے تجربے سے بچوں میں احساس ِ ذمہ داری اور صبر وتحمل فروغ پاتا ہے۔
اگر آپ اس پروگرام میں مالی تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ، براہ کرم اسکول آفس سے رابطہ کیجیے۔