پروفیسر ڈاکٹر امت الرازق چودھری نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ۱۹۶۲ ء میں جامع پنجاب کے شعبہء اقتصادیات سے کیا۔ان کا شمار پاکستان کے دورِ اولین کے ماھرِ اقتصادیات میں ہوتا ہے۔ وہ ۲۰۰۲ء میں بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس جامع پنجاب ریٹائر ہوئیں- ڈاکٹر چودھری ریٹائرمنٹ کے بعدبھی تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں اور کئی نامور تعلیمی اداروں میں تحقیقی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر حجاب چودھری نے ۱۹۹۰ ء میں آغا خان یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ ا سکے بعد انہوں نے دنیا کے مشہور میساچوسٹس جنرل اسپتال سےاپنی ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کی۔ تب سے وہ ہارورڈ سے وابستہ بریگم اور ویمنز اسپتال اور ماؤنٹ آبرن اسپتال میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ آجکل وہ بریگم اور ویمنز اسپتال نیوبورن سروس کی رکن ہیں اور ہارورڈ میڈیکل اسکول میں پیڈیاٹرکس کی انسٹرکٹر ہیں۔
ڈاکٹر عرفان اللہ چودھری مکتب کے بانی ہیں۔ ایچیسن کالج سے اپنا اے لیول مکمل کرنے کے بعد ، وہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں تعلیم حاصل کرنے گئے۔ انہوں نے ۱۹۹۳ءمیں ایم آئی ٹی سے الیکٹریکل انجیئنرنگ میں بی ایس سی کی سند حاصل کی۔ پاکستان میں چھ سال ملازمت کرنے کے بعد ، وہ پی ایچ ڈی کرنے کے لئے دوبارہ ایم آئی ٹی گئے۔ ایم آئی ٹی میں پوسٹ ڈاک کے لئے تین سال تک رہنے کے بعد ، وہ ۲۰۰۸ء میں پاکستان واپس آگئے۔ آجکل وہ یو ای ٹی ، لاہور میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
محترم عدنان لوائی نے ایم آئی ٹی سے بی ایس سی۔ اور ایم ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی۔ وہ ایک تجربہ کار کار آفرین شخصیت ہیں۔ در حال ِحاضر وہ ڈیجیٹل جدت طرازی اور ترسیل کی خدمات سر انجام دینے والی ایک سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی فولیو ۳ کے سی ای او ہیں۔ انکو پاکستان میں تعلیم سے گہری دلچسپی ہے اور وہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر سوذن ٹیسنٹ نے براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں پی ایچ ڈی کی۔ کئی سالوں سے وہ ہر عمر کے طلبہ کو ادبیات پڑھا رہی ہیں ۔ وہ پیرنٹ ٹیچر کوآپریٹو (پی ٹی سی) نامی اسکول کے بانیان اور کارگردان میں سے ایک تھیں۔ پی ٹی سی ( جسے بعد میں دی لاریل اسکول کا نام دیا گیا )کی دوستانہ اور گھر جیسی فضا مکتب کی بنیاد کے اصل محرکات میں سے تھی۔ ان کے مضامین باقاعدگی سے ادبی مجلات میں شائع ہوتے ہیں۔
جناب عثمان خالد وحید فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کی۔ وہ فیروزسنزلیبارٹریز کو وسیع و جدید بنانے اور معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ الحاق قائم کرنے میں معاونِ خصوصی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس وقت وہ مختلف کمپنیوں اور این جی اوز کے بورڈز میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لمز، نیسلے پاکستان ، اور آئی جی آئی انشورنس سر ِ فہرت ہیں۔