What Defines Us

Vision

مکتب کا نصب العین جدید پاکستان کےمستقبل کے رہنماؤں کو پروان چڑھانا ہے. یہ رہبر پاکستان کے بے نظیر ثقافتی ورثے کی حفاظت کریں گے، اور ایک معاشی طور پر متحرک، ماحولیاتی لحاظ سے ذمہ دار، اور سماجی طور پر منصفانہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔  

بیان ِ ماموریّت

مکتب ایک ایسا اسکول ہوگا

  • جہاں طلباو طالبات ، عملہ اور اسا تذہ اپنے اعلیٰ اخلاق کے خود محتسب ہونگے ۔
  • جہاں با معنی طور پر انسانیت کی مدد کرنا زندگی کا اہم جزو سمجھا جائگا ۔
  • جہاں محنت کے جذبے سے سرشار اساتذہ ایسا پُر اثر نصاب مرتب کریں گے جس سے بچوں کے تجسس اور شوق کو تسکین دی جا سکے ۔
  • جو بہترین معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات کو تلاش اور دریافت کی انفرادی آزادی دے گا۔
  • جسکا مختصر اور معاون کنبہ بچوں میں خود مختار سوچ اور تنقیدی فکر کو فروغ دے گا۔
  • جہاں طلباء اعلی و ارفع ذاتی معیارقائم کر کے ان کے حصول کے لئے انتہائی جاں فشانی سے کام کریں گے ۔
  • ہاں مصوری ،کھیل ، اضافی ِ نصابی اور بیرونی سرگرمیا ں طلباء کے معمول کا اہم جزو ہو نگی۔
  • جہاں بچوں میں قدرت سے محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا ئیگی۔
  • جس کا پورا کُنبہ پاکستانی کےکثیر الثقافتی ورثے پر ٖفخرکر یگا اور اس کی قدر کر یگا۔

بنیادی ۱قدار

دیانت داری اور خود احتسابی

ہم پیشہ ورانہ ۱ور ذمہ دارانہ طور پر کام کریں گے اور ہم اپنے اعمال کے لئے پہلے خود کو جوابدہ ہوں گے۔ 

ہمدردی اور احترام

ہم ہر جاندار کے ساتھ عزت اور شفقت سے پیش آئیں گے۔

چیلنجوں کو جوش و خروش سے قبول کرنا

ہم ناممکن چیلنجوں کا مقابلہ بخوشی کریں گے اور انتھک محنت سے لطف اندوز ہوں گے۔

ٹیم ورک

ہماری کامیابیوں کا سرچشمہ ہماری باہمی مدد ۱ور مکتب کے کنبے کی لازوال روح ہے۔ 

سوچ کی آزادی

ہم آزادانہ بحث کی حوصلہ افزائی کریں گے اور احترام کے ساتھ ان نقطہ نظر کو فکری جگہ دیں گے جو ہمارے عقائد کے خلاف ہوں۔

فکری گہرائی اور وسعت

ہم علمی فضیلت اور فکری گہرائی کے لیے ایک بے مثال ماحول تخلیق کریں گے ۱ور اس ماحول کو پروان چڑھائیں گے۔

کمیونٹی کی خدمت

ہم اپنے معاشرے اور پوری انسانیت کی خدمت کو اعزاز سمجھیں گے۔

فطرت کا احترام

ہم ایک نازک بایوسفیر میں خوش قسمتی سے قیام پذیر ہیں-ہم اس کرہ ارض کی ماحولیتی حفاظت کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔

پاکستانی ثقافت پر فخر ہے

ہم اپنے متنوع ثقافتی ورثے کی حفاظت کریں گے اور اس نایاب سرمائے کو فروغ دیں گے۔

urUrdu